

Loading content...
اس کے بعد امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے اپنے معصوم کو اٹھایا اور جھولی میں ڈال کر زمین پر بیٹھ گئے، پھر اپنی ذوالفقار کو نیام سے برآمد کر کے فرمایا کہ ا س وقت میں بہت تھک چکا ہوںاب تم میری مدد کرواور مجھے معصوم کی قبر بنادو، اس وقت تلوار میں سے آواز آئی آقا ایک جنگ میں آپ کے بابا پاک علیہ الصلوات والسلام نے مجھے استعمال فرمایا تھا اور اسی خون آلودہ حالت میں مجھے نیام میں ڈال دیا تھا، جس وقت گھر اطہر میں تشریف لے آئے تھے تو انہوں نے مجھے معظمہ کونین جناب سیدةالنساء العالمین صلوات اللہ علیہا کے سپرد فرمایا تھا، پاک بی بی صلوات اللہ علیہا نے مجھے غسل دیا تھا اور میرا خون صاف کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ ایک دن ہوگا،کربلا کا میدان ہوگا،روز عاشور میرا مظلوم بیٹا تنہا ہوگا، اس دن میرے فرزند کی نصرت میں کوئی کمی نہ چھوڑنامیرے آقا اتنا تو مجھے معلوم تھا کہ ظلم کا یہ طوفان آئے گامگرمجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ مجھے آپ کے بیٹوں کی قبریں بھی کھودنا پڑیں گی،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار