

Loading content...
اس کے باوجود شہدائے احد پر شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ستر سترتکبیرات پر مبنی جنازے بھی ادا فرمائے تھے، یعنی سات تکبیر سے لے کر ستر تکبیروں تک کی روایات موجودہیں اور خصوصاً اسد الرسول جناب حمزہ علیہ الصلوات والسلام کے جنازے پر ستر تکبیرات ادا کرنا تو ہر کسی نے تسلیم کیا ہے اور یہ تکبیرات ان کی عظمت کو ظاہر کرنے کے لئے ادا فرمائی گئی تھیں، نہ کہ نعوذ باللہ مغفرفت کیلئے، مگر اس معصوم شہزادے کے بارے میں معلوم نہیں کہ ان کی عظمت کے اظہار کیلئے کتنی تکبیرات ادا فرمائی گئیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار