

Loading content...
امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے اپنے معصوم گواہ وناصر کی لاش اطہر کو زمین پر رکھ کر نماز ادا فرمائی، یہ معلوم نہیں ہے کہ انہوں نے کتنی تکبیرات ادا فرمائیں، ممکن ہے کہ برادران اہل سنت کو یہ بات بعید از عقل نظر آئے تو ان کیلئے عرض کردوں کہ علمائے اہل سنت والجماعت میں سے کئی علما نے بھی یہ بات تحریر کی ہے مثلاً شرع شافیہ، مطالب السئول اور ابو الفتوع رازی کی تحریروں سے بھی یہ نماز پڑھنا ثابت ہے، جب ہم کتب فقہ کا مطالعہ کرتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ چھ6سال سے کم عمر بچے کی نمازِ جنازہ پڑھنا فرض ہی نہیں اور احتیاطِ فرض کے حوالے سے فقہ میں معصوم بچے کا جنازہ لکھا گیا ہے مگر بہت ہی مختصر ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار