

Loading content...
جس طرح کعبہ مقام مسجودیت پر نمائندۂ ذاتِ اِلٰہی ہے، اس لئے اس کے اجزاء یعنی پتھر، گارا یا مٹی کی حیثیت اس کی نمائندگی میں فنا ہوجاتی ہے، اس لئے اللہ کے حبیب ازل صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بھی اس کا سجدہ کرنا پڑتا تھا کیونکہ نمائندگی مقام اصالیت ہوتی ہے، کیونکہ بحیثیت پتھر گارے اور مٹی کے وجودِ سوری قبلۂ زندہ و حقیقی ہیں ، مگربحیثیت نمائندہ وہ خود کعبے کو سجدہ کررہے ہوتے تھے،ورنہ صورتِ حال یہ ہوتی تھی کہ شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کعبے کا سجدہ فرمارہے ہوتے تھے اور کعبے کے اجزائے مادی سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نور اقدس کے سامنے سربہ سجود ہوکر صلوات پڑھنے میں مصروف ہوتے تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار