

Loading content...
ممکن ہے یہاں کوئی یہ سوچے کہ شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے لخت جگر علیہ الصلوات والسلام کے پیچھے نماز کس طرح پڑھ لی ، تو یہاں میں یہ عرض کروں گا کہ نمائندے کی حیثیت ذاتی وشخصی نہیں ہوتی بلکہ اصالتاً ہوتی ہے اور جو ولیئِ مطلق جس زمانے میں ذاتِ وحدت کی نمائندگی کے عہدہ پر فائز ہوتا ہے تو اُس کی حیثیت بھی وہی ہوتی ہے جس طرح عین اللہ کی ذات کی حیثیت ہوتی ہے، کیونکہ نمائندہ اگرچہ غیر از اصل ہوتا ہے مگر ہوتا اصل کے مقام کا حامل ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار