

Loading content...
عرفاء لکھتے ہیں کہ جس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے معصوم لعل علیہ الصلوات والسلام کا جنازہ پڑھنے کی تیاری فرمائی تواس وقت عالم ملک وملکوت میں اضطراب پیدا ہوا عالم الارواح میں درد کی لہر دوڑی گئی، جملہ انبیاء ورسل علیہم السلام میں بے قراری پیدا ہوئی، اس وقت رب ذوالجلال والاکرام کی آواز آئی ہمارا یہ حکم ہے کہ جب کسی بے وطن مومن کی عالم غربت میں نماز جنازہ ادا کی جائے تو قرب وجوار کے ملکوت پر واجب ہے کہ اس نماز میں شرکت کریں، یہ عام معصوم نہیں بلکہ میری توحید کو سرخرو کرنے والا میرا محسن ہے، اور نماز ادا فرمانے والا میرا ولیئِ مطلق ہے کہ جس پر میری ذات کے سوا کوئی حاکم واعلیٰ عہدے دار موجود ہی نہیں ہے، پوری کائنات عرش وکرسی کے حاملین سارے ملکوت فوراً جاکر امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے پیچھے صفیں استوار کرو، ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء ورسل اور سارے معصومین علیہم الصلوات والسلام آپ بھی جاکر امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی اقتداء کریں، یہ محسنِ توحید کا جنازہ ہے اور محسن توحید ادا فرما رہے ہیںدیر مت کرو اور جا کر شامل ہو جاؤ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار