

Loading content...
ہمارے مسلماتِ عقائد میں ہے کہ تمام معصومین علیہم الصلوات والسلام میں سے سات ذوات ایسی ہیں کہ جنہیں باب الحوائج کا اعزاز خصوصی طور پر حاصل ہے، ان میں سے دو اس سر زمین کربلا کے شہید ہیں، یعنی ایک تو باب الحوائج سرکار ابو الفضل العباؐس علیہ الصلوات والسلام اور دوسرے سب سے بڑے باب الحوائج جناب شہزادہ علیؐ اصغر علیہ الصلوات والسلام ہیں،اور شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام کو اپنے مقصد کی تکمیل کا اگرچہ یقین کامل تھا مگر امت کو یہ دروازہ دکھانے کیلئے انہوں نے اس معصوم باب الحوائج کے سامنے کھڑے ہوکر اپنے مقصد کی تکمیل کی دعا فرما کر گویا باب الحوائج کاتعارف کروایا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار