

Loading content...
یعنی اسرار صلوٰة میں یہ دقیق وعمیق ولطیف راز بھی تھا کہ نمازجنازہ صرف ایک نمازِ مغفرت نہیں ہوتی بلکہ نماز جنازہ ایک شکر اِلٰہی بھی ہوتا ہے اور اس کی بلند ترین ثنا بھی ہوتی ہے کیونکہ انسان اپنے جملہ صدمات یا متوفی کے درد کو بھول کر ایک مرتبہ اپنے خالق حقیقی کے سامنے پہنچ جاتا ہے جہاں اسرارِ فناوبقا کا ادراک کرتاہے، نظام اِلٰہی اور مشیت کے سامنے سر بہ خم ہوکر متوفی اور اپنے ماضی کو بھول کر بارگاہ اِلٰہی کی پیشی کو دریافت کرتا ہے، اور ان کی ضروریات عفو ودر گزر کی اپیل کے ساتھ اپنے اور سارے پس ماندگان کی خاطر بادشاہ حقیقی کے سامنے بھکاری بن کر کھڑا ہو جاتا ہے ،اور اس کی بارگاہ ایزدی میں محتاجی وعجز کا ادراک کر کے کھڑا ہوجانا بھی ایسا مقام ہے کہ جس میں حمد وثنا کے سارے اوصاف جمع ہوجاتے ہیں اور انسان کا اپنی حقیقی بے بسی اور عاجزی کو معلوم کرلینا بھی شکر وحمد وثنا کے برابر ہوتاہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار