

Loading content...
جس وقت سرکاؐر معصوم کی پاک والدہ صلوات اللہ علیہا کو دلاسہ دے چکے تو فرمایا کہ اب معصوم کو گہوارے سے اٹھاکر ہمارے سپرد کریں،معصوؐمہ بی بی صلوات اللہ علیہا نے کمسن بھائی اپنے پاک بابا علیہ الصلوات والسلام کے سپرد فرمایا امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے معصوم کو سینے سے لگایا اور فرمایا کہ ہم چاہتے ہیں اس معصوم کی تجہیز وتکفین کر کے لاش اطہر کودفن کر دیں تاکہ ہماری شہادت کے بعد کم سے کم یہ معصوم تو ظلم سے محفوظ رہ جائیگا،آپ سب دعا کرنا کہ اسے قبر نصیب ہوجائے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار