

Loading content...
جس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے یہ فرمایا تو خیام میں سے معصوم کی پاک والدہ صلوات اللہ علیہا کی آواز آئی اے ملکہ عالمین صلواة اللہ علیہا کے پاک فرزند آپ کس بات پر شرما رہے ہیں مجھے معلوم ہے کہ جس رنگ میں آپ میرے صغیر لعل کو پانی پلا کر لائے ہیں ،میرا سرتاج مجھے اپنے اس لعل کا تو کوئی افسوس ہی نہیں ہے مجھے تو اس بات کی خوشی ہے کہ آپ صحیح سلامت واپس لوٹ آئے ہیں،اب آپ دروازے پررک کر آنسو نہ بہائیں میرا اصغر تو آپ کا صدقہ تھا اور آپ کے ایک آنسو پر میں لاکھ اصغر قربان کر سکتی ہوںآپ روئیں نہیں بلکہ خیام میں تشریف لے آئیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار