

Loading content...
اُس وقت دائی پاک سلام اللہ علیھانے خیام کی آخری قنات سے سرکار کی یہ کیفیت دیکھی اور روتے ہوئے واپس جا کر شہزادے پاک علیہ الصلوات والسلام کی پاک والدہ صلوات اللہ علیہا کو اطلاع دی کہ معظمہ بی بیؐ! آپ کے پاک سرتاجؐ واپس تشریف لا رہے ہیں مگر ان کی عجیب کیفیت ہے کہ ہر دو قدم پر رک جاتے ہیں،خدا جانے کس سوچ میں مستغرق ہیں کہ چہرۂ اقدس کا رنگ بھی زرد نظر آتا ہے، اب تک انہوں نے جتنی بھی لاشیں اٹھائی ہیں کسی بھی لاش کو اٹھاتے وقت ان کی یہ کیفیت نہیں تھی، ان کی ریش اطہر خون آلود ہے، کسی کسی وقت معصوم کے چہرے سے کپڑا ہٹا کر دیکھتے ہیں، پھر ان کے نازک سے ہاتھ اٹھا کر چومتے ہیں، پھر گریہ فرماتے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار