

Loading content...
یہ خیام کی جانب آنے کا منظر بھی بڑا عجیب تھا،معصوم چادر میں لپٹا ہوا تھا، اوپر ڈھال کا سایہ تھا، ڈھال پر عبا کا سایہ تھا، چند قدم خیام کی جانب چلتے ہیں پھر رک جاتے ہیں، پھرچلتے ہیں پھر رک جاتے ہیں کسی سوچ میں مستغرق ہیں، کسی کسی وقت بیٹے کے چہرے سے کپڑا ہٹا کر دیکھتے تھے منہ چوم کر دو آنسو لعل کے رخسار کی نذر فرماتے ہیںاور پھررخ پر چادر ڈال کر ذوالجناح کوآگے بڑھا دیتے ہیں، مظلوم کائنات علیہ الصلوات والسلام کے ہاتھوں پر اپنے معصوم کی لاش ہے مگر زبانِ اطہر پر الحمد جاری ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار