

Loading content...
امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے ایک بار لشکر شام پر نگاہ فرمائی، اس کے بعد معصوم کو دوبارہ چادر میں چھپا دیا، پھر معصوم پر ڈھال کا سایہ کیا، اس کے بعد کسی گہری سوچ میں مستغرق ہوگئے، کچھ دیر توقف کے بعد آہستہ آہستہ مرتجز کی باگ خیام کی طرف موڑی، مگر اس وقت سارے لشکر شام وکوفہ پر ایک سکتہ طاری تھا بلکہ پوری کائنات پر ایک سکتے کی سی کیفیت تھی حتیٰ کہ چلتی ہوئی گرم ہوا کی سانس بھی رک چکی تھی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار