

Loading content...
میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہر انسان کی ظاہری زندگی کا جب آخری وقت ہوتا ہے تو ہر زمانہ کے امام علیہ الصلوات والسلام اپنی ہیت وحقیقت نورانیہ کے ساتھ اس کے سامنے تشریف لے آتے ہیں، اور اُس زمانے کے امام تو خود شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام ہی تھے اور دنیا سے جانے والے ہر انسان کے سرہانے ان کا موجود ہونا لازم تھا، اور شہزادے پاک علیہ الصلوات والسلام کے سامنے تو وہ بہ نفس نفیس موجود تھے، مگر ان کی ہیت وحقیقت نورانیہ غائب تھی، جس وقت شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام نے اس دنیا کو چھوڑنے کا ارادہ فرمایا ہو گا تو اس وقت پاک بابا علیہ الصلوات والسلام کی حقیقت ازلیہ وابدیہ و نورانیہ ان کے سامنے آئی ہوگی تو اس وقت ان کے ہونٹوں پرایک مسکراہٹ دوڑ گئی ہو گی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار