

Loading content...
کچھ لوگ یہ وجہ بیان کرتے ہیں کہ جس وقت شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام نے دنیا سے تیاری کی ہوگی تو حورانِ جنت ان کیلئے کوثر کے جام لے کر آئی ہوں گی جنہیں دیکھ کر شہزادہ پاک مسکرادیئے ہوں گے، عام طور پر اس وقت میں مسکرانے پر تعجب کیا جاتا ہے، مگر صاحبانِ عرفان کی تو دنیاہی علیحدہ ہوتی ہے، کیونکہ یہ بات صرف شہزادہ علیؐ اصغر علیہ الصلوات والسلام سے تو صادر نہیں ہوئی بلکہ کربلا میں اکثر شہزادگان علیہم الصلوات والسلام بوقت وصال مسکرائے اور خود شہنشاہ کربلاعلیہ الصلوات والسلام بھی اپنے آخری لمحے میں مسکرائے، یعنی امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے تو فقط تبسم ہی نہیں فرمایابلکہ ہلکی سی آواز سے ہنسے بھی تھے یعنی ان کے ہنسنے کی آواز ظالم نے بھی سنی تھی اور آخری لمحے میں شہزادہ علیؐ اصغر علیہ الصلوات والسلام بھی مسکرائے تھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار