

Loading content...
جس وقت میں مسجد نبوی میں داخل ہوا تو اس وقت گھر اطہر کے دروازہ کے سامنے جناب سید الساجدین علیہ الصلوات والسلام کی مسند لگی ہوئی تھی، ان کے سامنے کافی لوگ جمع تھے اور امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی دستار کے پاک وارث علیہ الصلوات والسلام تکیے کے سہارے تشریف فرما تھے، میں نے ان کے قریب جاکر سلام عرض کیا اور دست بوسی کے بعد بیٹھ گیا، کچھ دیر خاموشی کے بعد انہوں نے فرمایا منہال آپ کوفہ سے کب آئے تھے؟ میں نے عرض کیاآقا حج کیلئے وہاں سے چند ہفتے پہلے روانہ ہوا تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار