

Loading content...
نہر ہندی جو آج وہاں موجود ہے یہ عباسی دور میں کھودی گئی تھی، جسے اُس زمانے میں نہر طویرج کہا جاتا تھاجبکہ نہر علقمہ زمین میں غائب ہوگئی تھی کیونکہ جس وقت جناب سجاد علیہ الصلوات والسلام شام سے واپس تشریف لائے تھے تو اس وقت انہوں نے نہر علقمہ کو دیکھتے ہوئے فرمایا تھا کہ تم ابھی تک سطح زمین پر جاری ہو شرم سے زمین میں دفن کیوں نہیں ہوگئی؟ اس فرمان کو سنتے ہی نہر کے دونوں کنارے آپس میں مل گئے تھے اور وہ آج بھی زیر زمین جاری ہے، حال ہی میں اس کی ویڈیو کیسٹ بھی آچکی ہیں جس میں دکھایا گیا ہے کہ یہ نہرشہنشاہ وفا علیہ الصلوات والسلام کے اصل مزار جو موجودہ روضئہ اقدس سے کافی نیچے ہے اور اُس مزار کے قدموں کی جانب سے یہ نہر آج بھی جاری و ساری ہے … یہاں یہ بھی عرض کرتا چلوں کہ دریائے فرات ترکی کے مقام واطوداغ سے نکلتا ہے اور شام اور عراق کو عبور کرتا ہوا 700 میل کا سفر طے کر کے بصرہ سے تھوڑی دور خلیج فارس میں آگرتا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار