

Loading content...
تاریخ گواہ ہے کہ حرملہ ملعون کے تیر نے بیک وقت دو زخم لگائے، پہلے اس نے معصوم ازل علیہ الصلوات والسلام کا پاک گلا زخمی کیااور اس کے بعد امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے بازو میں پیوست ہوگیا، امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے اپنے بازو میںسے اسے باہر نہیں کھینچا بلکہ فوراً معصوم کو سینے سے کے ساتھ لگاکراپنا ایک ہاتھ معصوم علیہ الصلوات والسلام کے گلے کے زخم کے نیچے رکھ دیا تاکہ خون کا کوئی قطرہ زمین پر نہ گرنے پائے، جس وقت ہاتھ کی اوک خون سے لبریز ہوگئی توامام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے اس سے اپنی ریش اطہر پر خضاب فرمالیا، اس کے بعد دوبارہ ہاتھ زخم کے نیچے رکھ دیا، جس وقت دوبارہ خون جمع ہوگیا تو اسے آسمان کی طرف روانہ فرمایا، امام محمدؐ باقر علیہ الصلوات والسلام فرماتے ہیں کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار