

Loading content...
ملعونِ ازل نے شست لگا کر آنکھیں بند کرلیں اور تیر پر اپنی گرفت ڈھیلی کر دی، تیر روانہ ہوا تو معصوم کی پاک والدہصلوات اللہ علیہا نے اپنے دلبند کو خبردار کیا اور فرمایا میرے لعل آپ کے گلے کے سامنے آپ کے باباپاک علیہ الصلوات والسلام کا بازو ہے، اپنا گلا آگے بڑھا کر پاک بابا کے بازو کو بچانے کی کوشش کریں، پاک والدہ صلوات اللہ علیہا کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے جناب علیؐ اصغر علیہ الصلوات والسلام نے فوراً آتے ہوئے تیر کے سامنے اپنا گلا پیش کیا، میں صرف اتنا عرض کر سکوں گا کہ تقدیس کے نازک غنچے کو بادِ سموم نے اس شدت کے ساتھ جھلسایا کہ معصوم کے گلوئے اطہر سے شبنم کے موتی زمین پر گرنے کے لئے تیار ہوئے ، دوسری طرف پاک مخدراتِ عصمت صلواة اللہ علیہن کی آنکھوں سے آنسوؤں کی بارش شروع ہوئی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار