

Loading content...
پاک معظمہ بی بی صلوات اللہ علیہا نے میدان کی طرف نگاہ فرمائی تو دیکھا کہ ظالم ظلم کرنے پر بالکل تیار نظر آیا،اِدھر کیفیت یہ تھی کہ شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام اپنے معصوم پر جھکے ہوئے تھے اور اس وقت شہزادہ علیؐ اصغر علیہ الصلوات والسلام اپنے مقام اعلیٰ کو دیکھ کر اِن تین دنوں میں پہلی بار مسکرا رہے تھے، اس وقت ظالم نے تیر چلانے کا ارادہ کیا تو پاک بی بی صلوات اللہ علیہا نے اس ملعون کو مخاطب ہو کر فرمایا کہ ظالم میرے کمسن معصوم پر تیر چلا کر تجھے کیا ملے گا، میری آغوش کی رونق کو شہید کر کے تیرے ہاتھ کیا آئے گا۔میں اس لخت جگر کے بغیر خالی گہوارہ وطن لے جا کر کیا کروں گی، کچھ توخوفِ خدا کر۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار