

Loading content...
اس کا ایک بازو معصوم کے اوپر ہوتا ہے اور دوسرے بازو پر معصوم کو بٹھا یا ہوا ہوتا ہے، اسی طرح امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے اپنے دائیں بازو پر معصوم کو بٹھایا ہوا تھا اور سرجھکا کر معصوم کے ساتھ مصروفِ کلام تھے اور ایسے کلام فرمارہے تھے جیسے مائیں اپنے بیٹوں کے ساتھ پیار کی باتیں کرتی ہیں، عین اُس وقت خیام سے پاک شہزادے کی پاک والدہ صلوات اللہ علیہا نے نگاہ فرمائی، باپ بیٹے کے درمیان راز ونیاز ہوتے دیکھ کر آہستہ آہستہ روکر عرض کرتی ہیں آقا آپ تو جانتے ہیں کہ میرا تعلق حجاز کے کندی خاندان سے ہے اگر آپ کی اجازت ہو تو میں اپنے خاندان کے لوگ آپ کی مدد کیلئے بلوا لوں، میں تو آپ کی کنیز ہوں لیکن مجھے آپ کی پاک بہنوں کی فکر کھائے جا رہی ہے، اور میں چاہتی ہوں کہ کسی طرح بھی ہو ان کے پاک پردے دست ِظلم سے محفوظ رہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار