

Loading content...
جس وقت انہوں نے یہ سوال کیا تو اُس آتش پرست کے جسم میں لرزہ طاری ہوگیا اس کے ہاتھ پاؤں کانپنے لگے، آنکھوں سے آنسو جاری ہوئے اور وہ دھاڑیں مار مار کر رونے لگا، اُس نے سید بزرگ کی خدمت میں عرض کیا کہ اے امام حسین علیہ الصلوات والسلام مجھے تو یہ سمجھایا گیا تھا کہ جب وہ پانی طلب کریں تو انکار کر دینا، میرے آقا واللہ میں اب انکار نہیں کر سکتا، کیا آپ جیسے کریم سے بھی کسی چیز کا انکار کیا جا سکتا ہے؟ خدا جانے وہ ملعون کتنے سنگدل تھے کہ جنہوں نے معصوم علیہ الصلوات والسلام کو بھی پانی نہیں دیاتھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار