

Loading content...
جس وقت روزِ عاشوربعد از زوالِ آفتاب شہزادہ علیؐ اصغر علیہ الصلوات والسلام کی شہادت کا وقت ہوا تو اسی طرح میدان میں فوجوں کی صف آرائی کی گئی، اس آتش پرست کو فوج میں مرکزی مقام دیاگیا، میدان میں ایک طرف خیام بھی لگے ہوئے تھے ، سلسلہ شروع ہواتو ایک بزرگ سید خیام میں سے گھوڑے پر برآمد ہوئے، ان کے ہاتھوں پر معصوم لعل کی شبیہہ تھی جس پر انہوں نے ڈھال کا سایہ کیا ہوا تھا اورعبا کا دامن بھی معصوم پر دیا ہوا تھا،انہوں نے پروگرام کے مطابق آ کر سامنے والی فوج کو معصوم لعل دکھا کر پانی طلب فرمایا اور معصوم کو ہاتھوں پر بلند کرکے فرمایا کہ اے فوج اشقیا! میرے اس معصوم کو ایک گھونٹ پانی تو پلا دو؟ تمہارے ان بہتے ہوئے دریائوں میں کون سی کوئی کمی واقع ہو جائے گی، میرے معصوم کے لئے تو ایک گھونٹ پانی ہی کافی ہو جائے گا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار