

Loading content...
ایک سال انہوں نے روزِ عاشور شہزادہ علیؐ اصغرعلیہ الصلوات والسلام کی شہادت کے واقعہ کو پیش کرنے کا پروگرام بنایا ، انہوںنے کئی مومنین سے حرملہ بن کاہلہ اسدی ملعون کی شبیہہ بننے یعنی اس ملعون کا کردار ادا کرنے کیلئے گزارش کی مگر کوئی مومن بھی اس پر آمادہ نہ ہوا، پھر مومنین نے مشورہ کیا کہ ہم کسی ایسے آدمی کو حرملہ کی شبیہہ بنالیتے ہیں جوکہ غیر مذہب ہو، کیونکہ ایران میں آج بھی آتش پرست مجوسی موجود ہیں، اس لئے انہوں نے تبریز کے ایک آتش پرست کو اس بات پر آمادہ کیا کہ وہ حرملہ ملعون کا کردار ادا کرے، اسے سمجھایا گیا کہ ایسے تمہارے ساتھ ایک فوج ہوگی، تمہارے سامنے ایک بزرگ سید امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی شبیہہ بن کر آئیں گے، ان کے ہاتھوں پر معصوم شہزادے علیہ الصلوات والسلام کی شبیہہ ایک سید زادہ بچہ ہوں گے اور وہ آ کر آپ سے پانی طلب فرمائیں گے ،آپ عرض کرنا کہ میں پانی نہیں دے سکتا، اس کے بعد آپ نے ایک تیر فضا میں چھوڑ دینا ہے، یہ سارا پروگرام مرتب کیا گیا اور اسے سب کچھ سمجھا دیا گیا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار