

Loading content...
میں عرض کر رہا تھا کہ شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے اپنے لخت جگر کو ہاتھوں پر بلند کیا اور پانی طلب فرمایا ، صاحبانِ مقتل نے اس موقعے کی مناسبت سے ایک عجیب واقعہ تحریر کیا ہے وہ لکھتے ہیں کہ سارے عرب اور ایران میں یہ رسم رائج ہے کہ روز عاشور واقعاتِ کربلا کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا جاتا ہے، اسی طرح تبریز (جو حضرت شاہ شمس تبریزی کا وطن ہے) میں بھی روز عاشورکے پورے واقعہئِ کو عملی صورت میں پیش کیا جاتا تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار