

Loading content...
اُدھر پاک خیام میں سے امراء القیس کی پاک دختر صلوات اللہ علیہا نے نگاہ فرمائی ، علامہ ہدایت حسین نجفی فرمایا کرتے تھے کہ جس وقت پاک بی بی صلوات اللہ علیہا نے اس ملعون کے تیور دیکھے تو فرمایا کہ دائی فضہ سلام اللہ علیکِ میرے جہیز والے صندوق میں ایک تیر کمان موجود ہے فوراً مجھے وہ لاکردیں، جناب معظمہ عالیہ بی بی صلوات اللہ علیہا نے پوچھا کہ اصغرؐکی پاک ماں آپ تیرکمان سے کیا کرنا چاہتی ہیں؟ روکر عرض کرتی ہیںپاک معظمہ بی بی ہم تیر کے رخ کو دیکھ رہے ہیں معصوم کے گلے کے بالکل قریب میرے سرتاج کا بازو ہے، اگر ملعون نے اس وقت تیر چلادیا تو شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام کا بازو بھی زخمی ہو جائے گا، ہمیں اپنے بیٹے کا نہیں شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام کے بازو کا احساس ہے، ہم اس ملعون کے ہاتھ پر تیر چلا کر اس کا نشانہ خطا کرنا چاہتے ہیں، معظمہ بی بی صلوات اللہ علیہا نے فرمایا کہ بھابھی جان یہ مناسب نہیں ہے، دنیا کیا کہے گی کہ سادات پر کربلا میں اتنی غربت چھا گئی تھی کہ امیرِکائنات علیہ الصلوات والسلام کی پاک بہو کو بھی جنگ میں شریک ہونا پڑ گیا تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار