

Loading content...
تو اس وقت حرملہ ملعون نے روکر کہا کہ اے ظالم! تجھے کیامعلوم، ذرا امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے خیام کی طرف نگاہ کر کہ جس وقت میں تیر چلانے کی کوشش کرتا ہوں تو سامنے جو قنات ہے وہ ہل جاتی ہے اور وہاں سے ایک درد ناک آواز میرے کانوں میں آتی ہے، خدا جانے وہ ماں ہے یا پھوپھی ہے رو روکر مجھے فرما رہی ہیں اے ظالم! کچھ تو خوفِ خدا کر، میری آغوش خالی نہ کر، میرے نورِ نظر پر ظلم سے باز آ جا، ظالم بچوں کا حلق تو اتنا نازک ہوتا ہے کہ خالق نے ان کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ان کی غذا شیر مادر کو قرار دیا ہے، تجھے علم بھی ہے یا نہیں کہ جس گلے پر تو تیر چلا رہا ہے یہ درحقیقت مجھ غریب کا دل ہے، یہ تو غنچے سے بھی زیادہ نازک ہے، ملعون ازل! ہم تیروں کی اقسام سے واقف ہیں ذرا معصوم کا گلا بھی دیکھ، اپنا سہ شعبہ تیربھی دیکھ، کچھ تو احساس کر،او ملعون میرے کمسن کی معصومیت پر ترس کھا اور اپنا ارادہ بدل لے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار