

Loading content...
میرے تیر نہ چھوڑنے کے پیچھے دو وجوہات ہیں ، ابن سعد ملعون نے پوچھا کہ وہ کیا ہیں ، اس ملعون نے جواب دیا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ جس وقت میں تیر چلانے کا ارادہ کرتا ہوں تومیرا دل کانپ جاتا ہے اور ساتھ ہی میرے ہاتھ بھی کانپ جاتے ہیں، صرف یہی نہیں بلکہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مظلوم کرب و بلا علیہ الصلوات والسلام کے ہاتھ اور ان ہاتھوں پروہ معصوم بھی کانپ جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ شائد عرشِ اِلٰہی بھی کانپ جاتا ہے اور جب میں تیر چلانے کیلئے معصوم کے گلے کا نشانہ لیتا ہوں تو مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ صرف ایک معصوم کا گلا نہیں ہے بلکہ تیرہ افراد اور بھی ہیں کہ جنہوں نے اپنا اپنا گلا معصوم کے گلوئے نازک پر رکھا ہوا ہے، میں حیران ہوں کہ یہ تیرہ کون ہیں ۔یہ سب کچھ دیکھ کر میرا حوصلہ ٹوٹ جاتا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار