

Loading content...
اس وقت عقبہ بن بشر غنوی ملعون اور حرملہ بن کاہلہ ملعون دونوں نے اپنی اپنی کمانوں کو کاندھوں سے اتارا،پھر انہوں نے اپنی کمانوں کے ایک سرے کو زمین پر ٹکا کر دوسرے سرے پر سینے کا زور دیتے ہوئے کمان کو جھکایا اور اس کے چلے چڑھائے، سب سے پہلے عقبہ بن بشر غنوی ملعون نے زمین پر گٹھنا ٹیک کر شِست لگائی، مگر جس وقت اس ملعون کی پاک شہزادے کے چہرے پر نظر پڑی تواس کے ہاتھ سے تیر زمین پر گر گیا، یہ روتا ہوا واپس مڑا،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار