

Loading content...
اور اگر تمہیں میری بات پر یقین نہ آئے تو اس معصوم سے خود پوچھ لو کہ یہ کتنا پیاسا ہے، ظالمین نے نگاہ کی تو اُس وقت معصوم نے اپنی خشک زبان ہونٹوں پر پھیر ی، اتمام حجت کے دردناک منظر کو دیکھ کر عالم ملکوت میں کہرام بپا ہوا، لشکر شام وکوفہ میں گریہ وبکا کی آوازیں بلند ہوئیں، کئی لوگوں نے بلند آواز کے ساتھ عمر ابن سعد ملعون، عبیداللہ ابن زیاد ملعون اور فرعون شام یزید ملعون پر لعنت شروع کر دی ۔امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام ایک بار پھر گویا ہوئے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار