

Loading content...
اُس وقت ابن سعد ملعون اپنے لشکر سے کچھ پیچھے گھوڑے پر سوار ہوکر یہ منظر دیکھ رہا تھا، اس کے دائیں بائیں دو ملعون کھڑے تھے، ایک عقبہ بن بشر غنوی ملعون تھا، دوسرا حرملہ بن کاہلہ اسدی ملعون تھا، یہ ملعون عرب میں چالیس 40جوانوں کے برابر کا جوان مشہور تھا اور یہ صرف تیر انداز ہی نہیں تھا بلکہ اپنے دور میں تیر اندازی کا بہت بڑا استاد مانا جا تا تھا، عمر ابن سعد ملعون نے لشکر شام کے تیور دیکھے اور میدان میں رونے کی آواز سنی تو اس نے ان دونوں ملاعین کو سر کی جنبش سے اپنے ساتھ آنے کا اشارہ کیا اور خود گھوڑے کو آگے بڑھاکر لشکر کی سب سے اگلی صف میں آ کھڑا ہوا، عقبہ بن بشر غنوی ملعون اور حرملہ بن کاہلہ ملعون بھی اپنے اپنے گھوڑے آگے بڑھاکر اس کے دائیں بائیں آ کھڑے ہوئے ، اُس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے اتمام حجت کیلئے معصوم کا رخ ظالمین کی طرف کیا اورایک خطبہ انشاء فرمایا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار