

Loading content...
مظلوم کربلا علیہ الصلوات والسلام کا یہ آخری مجاہدِ اعظم میدان میں تشریف لایا مگر اس مجاہدِ اعظم کا انداز سب سے جدا تھا ، زرہ کی جگہ پاک والدہ صلوات اللہ علیہا کا تازہ پہنایا ہوا کُرتہ تھا، خیام سے لے کر میدان تک بابا پاک علیہ الصلوات والسلام کے کانپتے ہوئے ہاتھوں پر ڈھال کے سائے میں سفر کر کے میدان میں پہنچے تھے ، تلوار کی بجائے پیاس سے بند مٹھیاں تھیں، اور رجز کی جگہ ایک لامتناہی خاموشی تھی، دشمن کے دل پر وار کرنے والی پیاس سے خشک زبان تھی، پاک دادا سرکار امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام کی طرح اپنی حفاظت سے بے نیاز، آنکھیں بند کر کے نمازِ توحید میں مصروف تھے، طویل روزے کی زردی کے آثار چہرے پر نمایاں تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار