

Loading content...
اب میں واپس اپنے موضوع پر آتا ہوں، میں عرض کررہا تھا کہ شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام میدان میں تشریف لے آئے، جو معصوم خیام میں ایک لمحہ آرام نہیں کررہا تھا وہ خیام سے لے کر میدان تک اتنی خاموشی کے ساتھ آیا کہ ظالمین نے اسے قرآن سمجھ لیا ، امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے میدان میں آکر مرتجز کو روکا، سبھی لوگوں کی نگاہیں اُس ڈھال پر جمی ہوئی تھیں، ظالمین یہ سمجھ رہے تھے کہ آپ اتمام حجت کیلئے قرآن مجید اٹھا کر لے آئے ہیں، اس لئے انہوں نے اپنی کمانوں میں تیر چڑھا لیے اور شِست لگالی، اُس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے معصومؐ کے اوپر سے اپنی ڈھال ہٹائی، پھر معصوم کے چہرے سے چادر ہٹائی، امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے ظالمین کے سامنے جس وقت اپنے کمسن معصوم کے چہرے سے چادر ہٹائی تو ظالمین کی کھنچی ہوئی کمانیں ایک دم زمین پرآ گریں، ایک ایسا ہنگامہئِ درد بپا ہوا کہ جس کے ساتھ انفس آفاق میں قیامت خیز درد کی لہر موجزن ہوئی، ظالمین کے لشکر میں سنگدل سے سنگدل آدمی بھی منہ چھپا کر رونے لگا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار