

Loading content...
امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے اپنے رہوار کو ظالمین کے سامنے روکا، شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام زین ذوالجناح پر سوار تھے، ظالمین کی نگاہیں ان کی ڈھال پر مرتکز تھیں کہ جس کے نیچے ان کے خیال کے مطابق قرآن کریم تھا، جس وقت شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام کا پاک رہوار لشکر ملعون کے سامنے جا کر رکا تو اس وقت ظالمین کا یہ ارادہ تھا کہ جیسے ہی یہ قرآن کوظاہر فرمائیں گے ہم تیروں کی بارش کر دیں گے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار