

Loading content...
اُس وقت شامیوں نے دیکھا کہ امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی آغوش میں غلافوں میں لپٹی ہوئی کوئی چیز نظر آئی، ایک دوسرے سے کہتے ہیں کہ یقینا اب امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام قرآن لے کر آرہے ہیں، مگر یاد رکھو کہ صفین کے میدان میں ہم نے قرآن نیزوں پر بلند کیا تھا اور ان کے پاک بابا علیہ الصلوات والسلام نے حکم دیا تھا کہ قرآن پر تیر چلا دو ، کل انہوں نے صرف حکم دیا تھا، تیر چلائے کسی نے نہیں تھے، لیکن آج یہ قرآن لے آکر آرہے ہیںاور آج ہم ان کے قرآن پر تیر برسا کر دکھائیں گے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار