

Loading content...
باہر گرم لو چل رہی تھی ، سورج عین نصف النہار پر تھا،امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے اپنے معصوم لخت جگر کے چہرے پر نگاہ فرمائی، تمازتِ آفتاب کی وجہ سے معصوم کی پیاس بڑھتی ہوئی نظر آئی ، جس طرح مچھلی پانی سے باہر آجائے تو جلدی جلدی منہ کھولتی اور بند کرتی ہے، اُسی طرح معصوم نے جلدی جلدی سانس لینا شروع کیے، امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے ذوالجناح پاک کو روک کر فوراً پشت سے ڈھال اتاری ،ایک ہاتھ سے معصوم کو سنبھالا اور دوسرے ہاتھ سے معصوم پر ڈھال کا سایہ کیا، اس رنگ میںفوجِ ظالمین کی طرف روانہ ہوئے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار