

Loading content...
جناب مریم سلام اللہ علیہا کی جھولی کو جناب عیسیٰ روح اللہ علیہ السلام نے زینت بخشی تو سارے یہودی بگڑ گئے، اُس زمانے میں ناجائز اولاد کی ماں کو بازار میں رجم کیا جاتا تھا، ان یہودیوں نے جس وقت ان کی عصمت پر شک کیا اور آکر سوال کیا کہ یہ بچہ کس کا ہے؟ تو اس وقت انہوں نے خاموشی کا روزہ رکھا ہوا تھا، انہوں نے صرف معصوم کی طرف اشارہ فرمایا کہ آپ اس معصوم سے ہی پوچھ لیں، سارے یہودی حیران رہ گئے اور کسی نے یہ اعتراض نہیں کیا کہ یہ کمسن ہے اور کمسن کی گواہی ناقابل قبول ہوتی ہے، سب نے فوراً تسلیم کر لیا، اس وقت جناب عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا انی عبداللہ میں اللہ کا عبد ہوں، میرے ہاتھ میں کتاب ہے، میں آپ کو دین سکھانے کیلئے آیا ہوں، اس وقت تمام یہودیوں نے سر جھکا لیا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار