

Loading content...
جناب یوسف علیہ السلام پر جناب زلیخا نے الزام لگایاتو سپاہیوں نے آکر انہیںگرفتار کر لیااور پکڑ کر عزیز مصر کے دربار میں لے جانے لگے تو اس وقت جناب یوسف علیہ السلام سپاہیوں کے ساتھ جھگڑنے لگے کہ میری بات تو سنو ، میں بے گناہ ہوں، معصوم ہوں، مگر انہوں نے ایک نہ سنی اور عزیز مصر کے ہاں پیش کرنے کیلئے دربار شاہی کے باہر جا پہنچے، ابھی اندر داخل نہیں ہوئے تھے کہ جناب یوسف علیہ السلام نے نگاہ فرمائی کہ محل کے دروازہ کے ساتھ ایک سائیڈپر ایک گہوارہ موجود ہے جس میں ایک معصوم بچہ سویا ہواہے ، ایک غلام دربانی کی ڈیوٹی بھی سر انجام دے رہا ہے اور تھوڑے تھوڑے وقفے کے بعد اس گہوارے کو جھولا بھی دے رہا ہے ، اُس وقت جناب یوسف علیہ السلام نے ان سپاہیوں کو فرمایا کہ واللہ میں بے گناہ ہوں، اگر تمہیں میری بات پر یقین نہیں آتا تو اِس معصوم سے پوچھ لو، وہ اس بات پر حیران ہوئے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار