

Loading content...
پاک بی بی صلوات اللہ علیہا فرماتی ہیں ،میرے نونہال مجھے اپنے دودھ پر مکمل بھروسہ ہے مگر پھر بھی تاکید کرتی ہوں کہ آج امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی نعلین پاک پر سبھی بیبیاں اپنے اپنے جوان بیٹے اور بھائی قربان کر کے ملکہئِ عالمین بی بی پاک صلوات اللہ علیہا سے سرخرو ہوچکی ہیں، کسی پاک بی بی صلوات اللہ علیہا نے جناب اکبرؐ علیہ الصلوات والسلام جیسا جوان بیٹا قربان کیا ہے ،کسی نے جناب قاؐسم علیہ الصلوات والسلام جیسا دولہا فدا کیا ہے، کسی پاک بی بی صلوات اللہ علیہا نے جناب عونؐ ومحمد علیہما الصلوات والسلام جیسے حسین دلبند قربان کر دئیے ہیںاور اب میری باری ہے اوراب آپ ہی نے ماں کے دودھ کی لاج رکھنی ہے، رو کر فرماتی ہیں میرا لعل سیدانیوں کے اس زمرے میں اپنی ماں کو سرخرو کرنا،میرے لعل آپ کے لئے تو ایک تیر ہی کافی ہو گا اس لئے گھبرانا نہیںاور اس آتے ہوئے تیر سے اپنے بابا پاک علیہ الصلوات والسلام کی حفاظت کرنااور بڑھ کر اپنا گلا پیش کردینا تاکہ امت ملعون کے ارادے کامیاب نہ ہوسکیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار