

Loading content...
جس وقت پاک معظمہ بی بی صلوات اللہ علیہا نے لخت جگر کو پاک بھائی کے سپرد فرمایا تواس کی منظر کشی کرتے ہوئے جناب میر ببر علیؐانیس مرحوم فرماتے ہیں کہ اُس وقت شہزادے پاک کی پاک والدہ صلوات اللہ علیہا اپنے نونہال کے قریب آئیں اور معصوم کا ہاتھ پکڑ کر اس کے ماتھے پر رکھا اور فرمایا کہ اے مستوراتِ توحیدورسالت صلوات اللہ علیھن میرا لعل آپ کوآخری سلام کر رہا ہے، اس کے بعد معظمہ بی بی صلوات اللہ علیہا نے اپنے بیٹے کو وصیت فرمائی کہ بیٹا میدان میں جا رہے ہو خیال رکھنا کہ آپ کے جیتے جی کوئی تیر میرے سرتاج علیہ الصلوات والسلام تک نہ آنے پائے ، اگر کوئی ظالم تیر چلائے بھی سہی توفوراً اپنا گلا پیش کرنا،ہمیشہ وہ بیٹے قابل فخر ہوتے ہیں جو ماں باپ کی لاج رکھتے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار