

Loading content...
تاریخ یہ تو نہیں بتاتی کہ معصومہ بی بی صلوات اللہ علیہا نے صغیرؐبھائی سے کس طرح وداع کیا، لیکن چونکہ سبھی یہ بات جانتے تھے کہ اس معصوم نے جب میدان میں جانا ہے تو پھر زندہ واپس نہیں آنا ہے،اس لئے یہ دل کہتا ہے کہ پاک والدہ صلوات اللہ علیہا اس معصوم لعل کواٹھاکر جناب سجاد علیہ الصلوات والسلام کے خیمے میں بھی ضرورگئی ہوں گی اور انہوں نے معصوم لعل کے خشک ہونٹوں پر بوسہ بھی دیا ہو گا ،پاک بنی صلوات اللہ علیھا نے بھی اس پاک شہزادے کو پیار کیا ہوگا اور یہ بھی دل مانتا ہے کہ خود جناب شریکة الحسینؐ معظمہ بی بی صلوات اللہ علیہا نے بھی پاک لعل کو ہاتھوں پراٹھا کر دعا دی ہو گی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار