

Loading content...
میں یہ سمجھتا ہوں کہ جو کمسن بہن صلوات اللہ علیہا ساری رات بھائی کو لوری دے کر سلانے کی کوشش میں مصروف رہی تھیں اس معصوم بی بی صلوات اللہ علیہا نے بھی پاک بھائی کے ساتھ کیسے وداع کیا ہوگا، تاریخ تو اس بارے میں خاموش ہے مگر دل یہ کہتا ہے کہ اس پاک بہن صلوات اللہ علیہا نے بھائی کے ساتھ وداع ضرور کیا ہوگا اور فرمایا ہوگا کہ بھائی اگر میدان میں جانا ہی ہے تو اپنی اس بہنؐ سے آخری بار پیار تو کروا لیں تاکہ دل میں آپ کو پیار کرنے کی حسرت باقی نہ رہ جائے اگر وطن ہوتا تو ہم بھی علی اکبر علیہ الصلوات والسلام کی پاک ہمشیرصلوات اللہ علیہا کی طرح آپ سے نقش قدم لگوا لیتی مگر یہ وطن نہیں پردیس ہے اور بہنؐ مجبور ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار