

Loading content...
امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے جس وقت یہ گفتگو سنی تو فرمایا کہ اولاد بھی والدین کیلئے ایک مجبوری ہوتی ہے مگر اولاد سے بڑھ کر بھی ایک مجبوری ہوتی ہے اور وہ ہوتی ہے بقائے دین خدا کی مجبوری اور اگر اس کی بقا کے لئے اولاد کو قربان کرنا پڑے تو دریغ نہیں کرنا چاہیے۔آج مجھے دین خدا کی حفاظت کے لئے اس معصوم کی ضرورت ہے، آپ اسے مجاہدوں کی طرح آراستہ کر کے جہادکے لئے روانہ فرمائیں، چونکہ ہمارے سامنے سبھی دشمنانِ خدا و رسول ہیں اس لئے ہم یہ چاہتے ہیں کہ انہیںشان و شوکت سے میدان میں لے جائیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار