

Loading content...
امام زین العابدین علیہ الصلوات والسلام سے روایت ہے کہ شب عاشور ہمارے بابا پاک علیہ الصلوات والسلام نے شہزادہ علیؐ اصغر علیہ الصلوات والسلام کی شہادت کی خبر سنائی تھی اور فرمایا تھا کہ یہ بھی کل توحید کی عظمت پر قربان ہو جائیں گے،یہ خبر سن کر جناب قاؐسم علیہ الصلوات والسلام تڑپ اٹھے تھے اور انہوں نے عرض کیا تھاکہ کیا ظالمین خیام میں بھی آجائیں گے اور اس معصوم کو وہاںشہید کریں گے؟ امامِ عالی مقام علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا تھا کہ نہیں یہ خیام میں شہید نہیں ہوں گے بلکہ ہم خود انہیں میدان میں لے کر جائیں گے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار