

Loading content...
اُس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام میدان میں تنہا کھڑے تھے اورسارا میدان دشمنانِ خدا و رسول سے خالی ہوچکا تھا، عین اُس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے میدان میں ایک بلند مقام پر جاکر اپنے رہوار کو روکا،اس کے بعد اپنے ماتھے سے پسینہ صاف کر کے میدان میں نگاہ فرمائی، تیز دھوپ میں پورا میدان سرابی انداز میں چمک رہا تھا اس وقت کوئی بھی ملعون میدان میں نظر نہیں آ رہا تھا، اُس کے بعد امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے گنج شہداء کی طرف نگاہ فرمائی، سامنے جوانوں کی لاشیں نظر آئیں، ہر ایک کی طرف نگاہ فرمائی اور ہر قربانی کو اپنے آنسوؤں سے خراجِ تحسین پیش کیا، اس کے بعد محسوس کیا کہ روز ازل شہدائے عظام کی جو فہرست مرتب کی گئی تھی وہ ابھی تک نامکمل ہے، اس کے بعد امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے اپنے ارد گرد نگاہ کی اور فرمایا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار