

Loading content...
آج بھی میں یہی عرض کروں گا کہ جن مائوں کے چھوٹے چھوٹے بچے ہوں ان کیلئے یہ ضروری ہے کہ روزِ عاشور وہ اپنے معصوم بچوں کو2 پہروں کا فاقہ ضرور کروائیں، اس سے ایک تواس بچے کا شہزادہ علیؐ اصغر علیہ الصلوات والسلام کے غلاموں اور سنت پر عمل کرنے والوں میں شمار ہو جائے گا، دوسرا فائدہ یہ بھی ہو گا کہ جو معصوم بچہ اس دن فاقہ کرے گا اس کی بیماریاں ختم ہو جائیں گی، تیسرا فائدہ یہ ہوگا کہ اس کی عمر دراز ہوگی، چوتھا فائدہ یہ ہوگاکہ وہ بچہ والدین کا کبھی نافرمان نہیں ہوگا، پانچواں فائدہ یہ ہوگا کہ وہ بچہ جوان ہوکر آل محمدعلیہم الصلوات والسلام کا محب بنے گا، چھٹا فائدہ یہ ہوگا کہ اس معصوم کا جسم روحانی طور پر پاک ہو جائے گا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار