

Loading content...
جس وقت دور بیٹھ کر بھی چین نہیں ملتا تھا تو پاک بی بی دوبارہ گہوارے کے پاس آ جاتیں بیٹے کی بے قراری دیکھ کر ماں کی مامتا پھر تڑپ اٹھتی، رو کر فرماتیں بیٹا!ایک بار تو آنکھیں کھولو ایک بار تو ماں کے ساتھ بات کرو، آخر آپ مجھے جواب کیوں نہیں دیتے؟ دیکھو تو سہی کہ میں کب سے آپ کو بلا رہی ہوں، میں آپ کی پیاس کی شدت کو جانتی ہوںلیکن میں مجبور ہوںدریا پر ظالمین کا پہرہ ہے، خیام میں کسی کے پاس پانی نہیں ہے، آپ کے پاک بابا علیہ الصلوات والسلام کوعرض کرتے ہوئے شرم آتی ہے، سمجھ نہیں آتی میرا لعل آخر میں کیا کروں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار