

Loading content...
جس وقت کہیں سے بھی اس معصومہ بی بی صلوات اللہ علیہا کو پانی نہیں ملا تو بہت بے آس اور دل شکستہ ہوکر واپس صغیر بھائی کے گہوارے کے پاس آگئیں ،پاک بھائی کے چھوٹے چھوٹے ہاتھ آنکھوں سے لگا کر روتے ہوئے فرماتی ہیں آج میں آپ کی خاطر خالی جام اٹھا کر ہر خیمے میں گئی ہوں، حتیٰ کہ اپنے چچا عباؐس علیہ الصلوات والسلام کے خیمے میں بھی گئی ہوں مگر اب ہر طرف سے مایوس اور ناامید ہو کر لوٹ آئی ہوں کہ کہیں سے بھی مجھے پانی نہیں مل سکتااب بہن کی مجبوری ہے، بہن پر ناراض نہ ہونا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار