

Loading content...
شب عاشور تھی ایک بار شہنشاہ وفا علیہ الصلوات والسلام خیام میں آئے تو انہوں نے ایک عجیب منظر دیکھا ، معصوؐمہ بی بی صلوات اللہ علیہا کے ساتھ بیالیس42معصوم ہیں جن کے ہاتھوں میں خالی جام ہیں وہ ایک ایک خیمے میں جاکر پانی طلب کررہے ہیں، جس وقت معصوؐمہ بی بی صلوات اللہ علیہا کی نگاہ اپنے چچا پر پڑی تو روتے ہوئے ان کی جانب دوڑیں اور قریب آ کر عرض کیا چچا جان! آپ بہتر جانتے ہیں کہ میں نے کبھی کسی سے سوال نہیں کیا مگر آج معصوم بھائی کی پیاس نے مجھے سوال کرنے پر مجبور کر دیا ہے چچا جان! پیاس کی شدت سے میرا بھائی ایسے تڑپ رہا ہے جیسے مچھلی کو پانی سے باہر رکھ دیا گیا ہو ، اگر مجھ پہ احسان فرما سکتے ہیں تو ایک گھونٹ پانی لا دیں تاکہ میرا بھائی بچ جائے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار