

Loading content...
معصوم کی یہ حالت دیکھ کر ان کی پاک والدہ صلوات اللہ علیہا روتے ہوئے ایک طرف جا بیٹھیں کہ بیٹے کی یہ حالت اب ان کی برداشت سے باہر تھی ، معصوم بہن جب بھائی کی پیاس نہ بجھا سکیں تو پیاسے بھائی کولوری سنا کر سلانے کی کوشش کرنے لگیں رو رو کر فرماتی ہیں کاش میرے بس میں ہوتا تو میں خود جا کردو گھونٹ پانی لے آتی ،میرے چاند جب آپ روتے ہیں تو میرا کلیجہ منہ کو آ جاتا ہے ، مجھے خشک زبان دکھاتے ہیں تو یہ منظرمیری برداشت سے باہر ہو جاتا ہے ،کسی طرح چند گھڑیوں کے لیے تو سو جاؤبہن صدقے جائے آپ کی اس بے قراری پر۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار